پیرامیڈیکس ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال چوتھے روزداخل،ملازمین کا شاہراہ ریشم پر دھرنا،روڈ بلاک

پیر 15 جون 2015 22:03

ایبٹ آباد۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں پیرامیڈیکس ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔پیرامیڈیکس ملازمین نے سوموار کے روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے شاہراہ ریشم پر دھرنا دے کر شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی ہے۔اس موقع پرپیرامیڈیکس ملازمین نے صوبائی حکومت سے سروس سٹرکچر اورتنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی ڈیوٹیاں انجام نہ دینے کا اعلان کیا۔پیرامیڈیکس ملازمین کی ہڑتال کے باعث ہسپتال کے وارڈوں میں 2مریض مناسب طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی کال پر ہزارہ کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی پیرامیڈیکس ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پیرامیڈیکس ملازمین نے ہسپتال کی عمارت کے سامنے شاہراہ ریشم پر دھرنا دیا اورشاہراہ ریشم ہرقسم کی ٹریفک کیلئے دو گھنٹے کیلئے بندرہی ۔اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت اورصوبائی وزیرصحت کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چار روز سے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں مگر تاحال صوبائی حکومت کے کسی نمائندہ نے ان سے رابطہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔

مظاہرین نے بتایا کہ اگر ان کے مسائل جلد حل نہ کئے گئے تو پیرامیڈیکس ملازمین ہسپتال کے ایمرجنسی وراڈ میں بھی ڈیوٹیاں نہیں کریں گے اورمطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پیرامیڈیکس ملازمین کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :