سندھ بھر میں منظورشدہ کچی آبادیوں کے مکینو ں کو مفت رہائشی فلیٹس بنا کر دینے کافیصلہ

800اسکوائرفٹ کے فلیٹس مفت بناکردیئے جائیں گے،کچی آبادی کے افسران کی زیرصدارت اجلاس ڈائریکٹر فیلڈ اورآبادکے ممبران پرمشتمل کمیٹی کاقیام عمل میں آگیا،کچی آبادیوں کی فہرست طلب کرلی گئی

پیر 15 جون 2015 21:56

کراچی ۔ 15جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکریٹری کچی آبادی اینڈاسپیشل ڈیویلپمنٹ ڈاکٹرمحمدنوازشیخ اورچیئرمین آبادجنیداحمدکی زیرصدارت آبادکے مرکزی آفس میں ایک اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرکراچی فیلڈکچی آبادی امدادلاشاری،ڈائریکٹراسپیشل ڈیولپمنٹ امتیازمیمن ،آبادکے محمدحنیف میمن ،محمد حسن بخشی سمیت دیگرسینئرافسران شریک تھے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ (دوبارہ آبادکاری )کاپروگرام شروع کیاجائے گا پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں منظورشدہ کچی آبادیاں میں جہاں لیزکاکام شروع نہیں کیاگیاتھاوہاں کے مکینوں کومعاوضہ کے طورپر800اسکوائرفٹ کے فلیٹس مفت بناکردیئے جائیں گے ،اس پروجیکٹ پرتیزی سے کام شروع کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری کچی آبادی ڈاکٹرمحمدنوازشیخ نے کہاکہ منظورشدہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کووہاں سے ہٹاکر بدلے میں مفت فلیٹس فراہم کرکے انہیں مالکانہ حقوق فراہم کیے جائیں گے ۔

چیئرمین آباد جنیداحمدنے کہاہے کہ بلندوبالاعمارتیں بناکرسندھ حکومت کے حوالے کی جائیں گیجن میں مو جو د فلیٹس کو حکومت سندھ کچی آبادیوں کے مکینو ں میں مفت تقسیم کر ے گی ۔ان فلیٹس میں تما م ضروری سہو لیا ت بھی فرا ہم کی جا ئیں گی ،اس موقع پرڈائریکٹرزفیلڈاورآبادکے ممبران پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی جو7روزمیں کچی آبادیوں کاسروے مکمل کرکے حکومت کو رپورٹ ارسال منظوری کے بعدکام شرو ع کر دیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :