یونان کے مالی بحران بارے مذاکرات دوبارہ جلد از جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔فرانسیسی صدر

پیر 15 جون 2015 21:54

پیرس ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فرانسیسی صدر فرینکوئس ہالینڈے نے یونان کے مالی بحران بارے مذاکرات دوبارہ جلد از جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فرینکوئس ہالینڈے نے کہا کہ یونان کو قرضہ فراہم کرنے والوں اور یونان کے مابین مذاکرات فوری طور پر شروع کئے جانے چاہئیں اور اس ضمن میں ہمیں وقت بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے تاکہ یونان میں مالی بحران کے باعث ممکنہ شورش سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یونان کے مالی بحران بارے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں شورش اور بے چینی پھیل سکتی ہے لہذا ہمیں کوئی وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :