رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید اضافہ کردیا جائے۔بان کی مون

پیر 15 جون 2015 21:53

جنیوا ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید اضافہ کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یمن کے تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے سلسلہ میں جنیوا میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بان کی مون نے کہا ہے کہ انہوں نے 2 ہفتوں کیلئے جنگ بندی مزید جاری رکھنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ دو دنوں میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے اور اس عرصہ کے دوران امن و ہم آہنگی اور افہام و تفہیم سے کام لیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :