ریڈیو پاکستان میں کام کرنے والے پیشہ ورانہ سٹاف کی صلاحیت کار بڑھانے کیلئے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی کوفعال کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید عمران گردیزی کا تقریب سے خطاب
پیر 15 جون 2015 21:51
اسلام آباد ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید عمران گردیزی نے کہا ہے کہ ادارے میں کام کرنے والے پیشہ ورانہ سٹاف کی صلاحیت کار بڑھانے کیلئے پاکستان براڈکاسٹنگ اکیڈمی کوفعال کیا گیا ہے، اس میں نئے آنے والے سٹاف اور عارضی طور پر کام کرنے والے افراد کو بھی تربیت دی جائے گی۔ ڈائریکٹر پروگرام محترمہ نیئر جمال کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تجربہ کار براڈکاسٹرز پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنانے کا بھی اعلان کیا جو پروگراموں میں مزید بہتری کیلئے کام کرے گا۔
ریٹائرڈڈائریکٹرز پروگرامز شریف شاد، مجتبیٰ عامر اور محترمہ نیئر جمال اس تھنک ٹینک کا حصہ ہوں گی۔ سیدعمران گردیزی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تمام اسٹیشنز سے نئے پروگرامز شروع کئے گئے اور اس سلسلے میں شعبہ پروگرام کو متحرک کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریڈیو پاکستان کا پیشہ وارانہ سٹاف ادارے کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے تن دہی سے کام کرے گا۔
ڈائریکٹر جنرل نے ریٹائرڈ ہونے والی ڈائریکٹر پروگرامز نیئر جمال کی ریڈیو پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ریٹائرڈ اور حاضر سروس براڈکاسٹرز نے بھی محترمہ نیئر جمال کی ریڈیو پاکستان کیلئے خدمات اور شعبہ پروگرام کی بہتری کیلئے ان کے اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.