24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں693ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق،914زخمی

پیر 15 جون 2015 21:49

لاہور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 693ٹریفک حادثات میں687شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ 217 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122 کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں276ڈرائیورز، 42 کم عمرڈرائیور،465مسافراور173پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 153 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت210 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں43حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل914متاثر ہونے والوں میں سے729مرد اور185خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں150افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور573فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور191زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر507موٹر سائیکلز96آٹو رکشے88موٹر کاریں67مسافربس20ٹرک، اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :