غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی

پیر 15 جون 2015 21:47

سرگودھا۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) غیر قانونی طریقوں سے گیس ری فلنگ کرنا ایک جان لیوا عمل ہے۔اس ضمن میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی طریقہ سے گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن عمل میں لائیں اور محافظ سکوارڈ کے علاوہ فیلڈ افسران بھی غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گیس ری فلنگ کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ انسانی زندگی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا کیپٹن(ر) سجاد حسن خان منج نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :