اتحاد العلماء کونسل کے وفد کی ڈی سی او، ڈی پی او سے ملا قات، احترام رمضان آرڈینینس پر مکمل عملدرآمد کرانے کا مطالبہ

پیر 15 جون 2015 21:47

سرگودھا۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اتحا د العلما ء کونسل ضلع سرگودھا کے ایک وفد جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام شامل تھے، نے ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈی سی او کے علاوہ ڈی پی او سرگودھا سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پولیس اور انتظامی افسران سے علماء کے وفد نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران احترام رمضان آ ر ڈی نینس پر عملدرآمد کرایا جائے اور رمضان المبارک کے دوران بازاروں اور گلی محلو ں میں کھا نے پینے کی اشیا ء سیگر یٹ اور مشروبات فروخت کر نیوالو ں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ اس مہینے کے دوران شہر میں فحش فلمی بورڈ بھی ہٹائے جا ئیں۔

ڈی سی او اور ڈی پی او سرگودھا نے علماء کرام کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع سرگودھا میں احترام رمضان آرڈینینس پر مکمل عملدرآ مد کرایا جائے گا۔ رمضان المبارک کے دوران اتحاد اور اتفاق امن و اخوت کی فضاء قائم رکھنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا ئیں گے۔