مساجد، تجارتی مراکز اور گھروں میں استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
پیر 15 جون 2015 21:44
اسلام آباد ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد آمد کے پیش نظر رمضان المبارک کے فضائل سمیٹنے کی تیاریاں زور پکڑنے لگیں، مساجد، تجارتی مراکز اور گھروں میں ماہ صیام کے استقبال میں ہر شخص مصروف رہنے لگا ۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے لئے معبود کا تحفہ ہے جس میں اعمال صالحات کا ثواب اور درجہ 70 گنا زیادہ کردیا جاتا ہے۔
ماہ رمضان کا آغاز نئے چاند کے آغاز سے ہوگا۔(جاری ہے)
مساجد میں قراء حضرات نے قرآن پاک کی دہرائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ ماہ صیام کے تراویح کی نماز میں قرآن سنایا جاسکے اور مساجد انتظامیہ بھی وضو خانوں اور مساجد کے حصوں کی صفائی تزئین وآرائش اورنمازیوں کی سہولت کے لئے اقدامات میں مصروف دکھائی دے رہی ہے جبکہ گھروں میں خواتین نے بھی افطار وسحر کے پکوان ترتیب دے دیئے ہیں اور پکوانوں کی تیاری کے لئے بیسن‘ دالوں‘ چنے چاول‘ چینی مشروبات‘ مصالحہ جات اور دیگر استعمال کی اشیاء کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تجارتی مراکز میں پکوڑے‘ سموسے‘ جلیبی‘ کھجور روایتی و دیسی مشروبات کے خصوصی سٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں‘ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی طرف استقبال رمضان کا جوش وخروش دیدنی ہے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.