سیف موٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ

برائٹو پینٹس نے کے اے ایس بی بینک کو 20رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

پیر 15 جون 2015 21:43

سیف موٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ

لاہور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سیف موٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے پہلے کوارٹر فائنل میں برائٹو پینٹس نے کے اے ایس بی بینک کو 20رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل ٹاؤن گرینز میں کھیلے جانے والے میچ میں برائٹو پینٹس نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے محمد وحید نے 33، وقاص سلیم نے 25 اور دانیال زاہد نے 16رنز بنائے علی یونس نے 4، واجد علی نے 3اور وقاص ساہی نے 2وکٹیں حاصل کیں کے اے ایس بی بینک ہدف کے تعاقب میں 121رنز پر ڈھیر ہوگئی علی یونس نے 28اور عمر فاروق نے 27رنز بنائے ماڈل ٹاون گرینز کی طرف سے اویس منیر نے 4، اعزاز چیمہ اور قیصر اشرف نے 2,2وکٹیں حاصل کیں سیکرٹری ایل سی سی اے محمد شعیب ڈار نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :