اسلام آباد ہائیکورٹ کاپی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس

پیر 15 جون 2015 21:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر ایس ایم زوہیر خالد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کی تو ایس ایم زوہیر خالد کی جانب سے انعام الرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نے علی اکبر شیخ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے۔

16 اپریل 2015ء کو عدالت عالیہ نے متفرق درخواست پر ہدایت جاری کی کہ آئندہ تاریخ سماعت تک درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے مگر اس کے باوجود 12 جون کو ان کا تبادلہ لاہور سے کوئٹہ کر دیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :