الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کر دیا ، ایک کا نتیجہ جھگڑے کے باعث روک لیا گیا

پیر 15 جون 2015 21:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس(ر) سید طاہر علی شاہ نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کر دیا ہے، 24 حلقوں میں سے ایک کا نتیجہ جھگڑے کے بعد روک لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سید طاہر علی شاہ نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کیاجس میں حلقہ جی بی ایل اے 1 گلگت 1 جعفر اﷲ 7171 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جی بی ایل اے 2 گلگت 2 سے حافظ حفظ الرحمان 10739، جی بی ایل اے 3 گلگت 3 سے محمد اقبال 7852 اور جی بی ایل اے 4ہنزہ نگر 1 سے محمد علی 5039 رضوان علی 2171 جی بی ایل اے 6 ہنزہ نگر 3 سے غضنفر علی خان 8245 اور جی بی ایل اے 7 سکردو 1 سے محمد اکبر خان 3331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جی بی ایل اے 8 سکردو 2 سے کیچو امتیاز حیدر خان 10411 جی بی ایل اے 9 سکردو 3 سے فدا محمد ناشاد 6201 جی بی ایل اے 10 سکردو 4 سے محمد سکندر علی 4949 جی بی ایل اے 11 سکردو 5 سے اقبال حسن 5160 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، حلقہ جی بی ایل اے 12 سکردو 6 سے عمران ندیم 10422 جی بی ایل اے 13 استور 1 فرمان علی 5942 جی بی ایل اے 15 دیامر 1 حاجی شاہ بیگ 3994 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، حلقہ جی بی ایل اے 16 دیامر 2 سے جہانزیب خان 3622 جی بی ایل اے 18 دیامر4 سے محمد وکیل 3761، جی بی ایل اے 19 غذر 1 سے نواز خان 5259، جی بی ایل اے 20 غذر 2 سے فدا خان 4991 اور جی بی ایل اے 21غذر 3 سے جہانزیب7252 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ حلقہ جی بی ایل اے 17 دیامر 3کے نتیجہ کا فیصلہ جھگڑے کے بعد روک لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :