وفاقی وزیر اطلاعات کی خورشید شاہ سے ملاقات، بجٹ سیشن کی سرکاری ٹی وی پر کوریج کی صورتحال سے آگاہ کیا

پیر 15 جون 2015 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی ملاقات، وزیر اطلاعات نے قائد حزب اختلاف کو اسمبلی کے بجٹ سیشن کی سرکاری ٹی وی پر کوریج کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پیر کی شام وزیر اطلاعات پرویز رشید نے قائد حزب اختلاف سے ان کی نشست پر جا کر ملاقات کی، دونوں رہنما کافی دیر آپس میں بات چیت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے خورشید شاہ کو بجٹ سیشن کی پی ٹی وی پر ہونے والی کوریج بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے قائد حزب اختلاف کو آگاہ کیا کہ پارلیمانی لیڈرز سمیت اہم راہنماؤں کی تقاریر لائیو بھی دیکھائی جا رہی ہیں جبکہ دیگر ارکانکی تقاریر بعد ازاں ریکارڈنگ کی صورتحال میں دیکھائی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں بجٹ سیشن کے آغاز پر اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کے بعد اپوزیشن ارکان کی تقاریر پی ٹی وی پر تشہیر کی یقین دہانی کے بعد بحث میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔