چھوٹا لاہور،پولیس چوری کی اندھی واردات کا کھوج لگانے میں کامیاب

دکانوں کی چھتوں میں سوراخ کرکے چوری کرنے والاملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا دوران تفتیش ملزم نے وقوعہ کی پوری واردات اُگل دی

پیر 15 جون 2015 21:02

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پولیس چھوٹا لاہورچوری کی اندھی واردات کا کھوج لگانے میں کامیاب، دکانوں کی چھتوں میں سوراخ کرکے چوری کرنے والاملزم دوہفتے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، دوران تفتیش ملزم انورعلی نے وقوعہ کی پوری واردات اُگل دئیے، ملزم کے قبضہ سے دس ہزار روپے نقد ی اور اسکی نشاندہی پر گیارہ عدد مسروکہ موبائل فون برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لاہور سرکل حاجی اظہار شاہ خان نے پیر کے روز اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران تحصیل لاہور پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا ہے کہ موبائل فون شاپ کیپر مدعی نوراسلام اورمشروبات کے شاپ کیپرقاسم ساکنان لاہور(صوابی) نے 31 مئی015 کو پولیس تھانہ لاہور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا تھا کہ نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں انکی دکانوں کی چھتوں میں سوراخیں کرکے ایک دکان سے گیارہ عدد موبائل فون سیٹ اور دس ہزار روپے نقدی جبکہ دوسری دکان سے 23 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے اُڑے ہیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ڈی پی اوصوابی سجاد خان کی ہدایات اور ڈی ایس پی حاجی اظہار شاہ خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او لاہور ہارون خان اور اے ایس آئی طارق خان نے نہایت باریک بینی کیساتھ تفتیش جاری رکھتے ہوئے CDR کی مدد سے ملزم انور علی ولد عبدالرحیم سکنہ لاہور کوٹریس کرکے ڈ رامائی انداز میں گرفتارکرنے میں کامیاب ہوگئے دوران انٹاروگیشن ملزم نے اعتراف جرم کرلیا جسکے قبضہ سے دس ہزار روپے نقدی اور جہاں جہاں بھی مسروکہ موبائل سیٹ بیچ ڈالے تھے اسکی نشاندہی پر گیارہ عدد موبائل فون بھی برآمد کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :