اولمپکس کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور سے بیلجئم روانہ ہو گئی
ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے پاکستانی ٹیم گزشتہ عالمی کپ میں عدم شرکت کا داغ دھو دے گی،شہناز شیخ دی ہیگ ورلڈ کپ میں عدم شرکت کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں لیکن اس بار ٹیم نے انتھک محنت کی ہے اور بیلجئم سے پاکستانی قوم کو خوش خبری ملے گی، میڈیا سے گفتگو بیلجئم میں ٹیم کے تمام سفری اور رہائشی اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دورے کے لیے اسپورٹس بورڈ کی طرف سے بیس ڈالر یومیہ کی پیشکش ٹھکرادی
پیر 15 جون 2015 21:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اولمپکس کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور سے بیلجئم روانہ ہو گئی ہے۔ کوچ شہناز شیخ نے دعوٰی کیا ہے کہ ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے پاکستانی ٹیم گزشتہ عالمی کپ میں عدم شرکت کا داغ دھو دے گی۔چار بارکی عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم گزشتہ برس ہالینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
اب اولمپکس میں ایسی سبکی سے بچنے کے لییگرین شرٹس کو بیلجئم کے شہر اینٹورپ میں ایک سنہری موقع مل رہا ہے، جہاں ہاکی ورلڈ لیگ بیس جون سے شروع ہو گی۔ ورلڈ لیگ کے لیے دنیا کی دس صف اول کی ٹیمیں گال ایمبائی رکس کے دیس بیلجئم پہنچ رہی ہیں جن میں سے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پانے والے تین سرکردہ ممالک پر ریو اولمپکس کے دروازے کھل جائیں گے۔(جاری ہے)
پاکستان کو گروپ اے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور ایشیائی چیمپئن بھارت کے علاوہ فرانس اور پولینڈ سے نبردآزما ہونا ہے۔
شہنازشیخ نے، جو انیس سو اکہتر اور انیس سو اٹھہتر میں عالمی چیمپئن بننے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے لیفٹ آوٴٹ تھے، روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہناز شیخ نے کہااکہ دی ہیگ ورلڈ کپ میں عدم شرکت کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں لیکن اس بار ٹیم نے انتھک محنت کی ہے اور بیلجئم سے پاکستانی قوم کو خوش خبری ملے گی۔ شہناز شیخ کے بقول اسلام آباد میں تربیتی کیمپ سے پہلے آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا دورہ اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں کامیابی کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔فل بیک محمد عمران کو پاکستانی ٹیم کا کپتان اور شفقت رسول کو انکا نائب مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی اظفر یعقوب نے بھی جگہ بنائی جو ماضی کے مشہور پاکستانی اولمپیئن افضل منا کے پوتے ہیں۔ اظفر منا فیملی کے انٹرنیشنل ہاکی میں قدم رکھنے والے آٹھویں فرد ہیں۔شہناز شیخ نے مزید بتایا ”ہاف بیک راشد محمود اور رضوان سینیئر کی واپسی سے ٹیم متوازن ہو گئی ہے اور کوشش ہو گی کہ ہمارا دوسرے گروپ کی کسی کمزور ٹیم سے کوارٹر فائنل ہو البتہ اس کے لیے ہمیں اپنے گروپ میں اعلی کارکردگی دکھانا ہوگی۔“مالی مسائل میں گھری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مدد لی ہے۔ بیلجئم میں ٹیم کے تمام سفری اور رہائشی اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے دورے کے لیے اسپورٹس بورڈ کی طرف سے بیس ڈالر یومیہ کی پیشکش ٹھکرادی۔ کپتان محمد عمران نے قومی ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ وہ کھلاڑیوں کو معمول کے مطابق ایک سو پچاس ڈالر یومیہ ادا کرے۔اس بارے میں کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ہاکی کے مالی معاملات سنگین ہو چکے ہیں۔”ہمیں علم ہے کہ رونے تک ماں بھی بچوں کو دودھ نہیں دیتی لیکن بیلجئم میں جیت کر ہم اس کا الٹ کر دکھا ئیں گے۔“ `متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.