مودی کے کشمیر سے مسلمانوں کے صفایا کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت جامع پالیسی اور واضح حکمت عملی اختیار کرے،لیاقت بلوچ
کشمیری پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل تسلیم نہیں کریں گے ، نریندر مودی اور اس کے وزراء نے اشتعال انگیز بیانات دے کر بھارتی سرکار کو بے نقاب کردیا، حکومت پاکستان فوری طو رپر وزیر خارجہ کا تقرر کرے تاکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے اقتصادی راہداری بھارت سمیت دیگر ممالک کو کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے ، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے دشمن اپنا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے ، پاک افغان تعلقات میں بہتری بھی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،باغ میں شہدائے کشمیر کانفرنس سے خطاب
پیر 15 جون 2015 20:58
باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ روہنگیا کی طرح کشمیر سے مسلمانوں کا صفایا کرنے کا نریندر مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے حکومت پاکستان جامع پالیسی اور واضح حکمت عملی اختیار کرے ۔ کشمیریوں نے پانچ لاکھ شہداء پیش کیے ہیں وہ کسی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے ، کشمیری پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل تسلیم نہیں کریں گے ، کشمیری حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں عالمی برادری اپنے وعدے کے مطابق ان کو حق دلائے ، نریندر مودی اور اس کے وزراء نے اشتعال انگیز بیانات دے کر بھارتی سرکار کو بے نقاب کردیا، حکومت پاکستان فوری طو رپر وزیر خارجہ کا تقرر کرے تاکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے کا توڑ کیا جا سکے ، پاک چین اقتصادی راہداری بھارت سمیت دیگر ممالک کو کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے ، یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر کے دشمن اپنا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے ، پاک افغان تعلقات میں بہتری بھی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی منزل کے حصول تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.