بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کیلئے 45کروڑ روپے اداکئے جارہے ہیں ،چوہدری محمد یاسین

بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جملہ مسائل حل کریں گے، پیپلزپارٹی کے اقتدار کے صرف 12سال ہیں جبکہ دیگر کے 56سال پر یہ 12سال بھاری ہیں ، تقریب سے خطاب

پیر 15 جون 2015 20:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزادکشمیر کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کیلئے 45کروڑ روپے اداکئے جارہے ہیں جبکہ قبل ازیں 15کروڑ روپے پنشن کیلئے دئیے گئے جن سے پہلی بار بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو یکمشت پنشن اداکی گئی ہے پیپلزپارٹی کے اقتدار کے صرف 12سال ہیں جبکہ دیگر کے 56سال ہیں جن پر 12سال بھاری ہیں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جملہ مسائل حل کریں گے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ارشاد قریشی نے اس حوالہ سے اہم کردار اداکیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیاتی اداروں کے آفیسران ،ملازمین کی طرف سے اظہار تشکر کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے لئے تنظیم لوکل کونسل میونسپل کارپوریشن اور تنظیم لوکل کونسل ضلع کونسل وآفیسران ایسوسی ایشن نے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ارشاد قریشی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردارمبارک حیدر، چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم، صدر تنظیم علی افسر شاہ نے خطا کیا جبکہ تقریب میں سیکرٹری بورڈ طاہر ایوب، نصر ت عزیز، ارشد عباسی، تنویر احمد، اشفاق نور، خورشید کیانی، سردار عقیل محمود، راجہ فیصل امیر خان ،ضیاء الرحمن اعوان، ملک افتخار، خورشید عباسی، عبدالحمید اعوان، جنید پرویز، سرفراز کیانی، شکیل کیانی، رفیق میر، راجہ شاہد سمیت دیگر نے شرکت کی اور مہمان خصوصی سینئر وزیر چوہدری یاسین کا استقبال کیا جبکہ تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز کے صدر سید علی افسر شاہ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد کی قیادت میں سینئر وزیر چوہدری یاسین کو ہار ڈالے گئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اس موقع پر سینئر وزیر چوہدری یاسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوئے چار سال کا عرصہ ہوگیا ہے سابقہ انتخابات میں جووعدے کئے تھے 90فیصد پورے کردئیے ہیں 10فیصد آخری سال میں پورے کردیں گے پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں 3میڈیکل کالجز ،وویمن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی نے تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر رکھا ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے حقوق ومسائل ان کی گھروں کی دہلیز پر حل کریں گے یہ کام کرنے والے لوگ ہیں ان کو صحت کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

`

متعلقہ عنوان :