ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،35 افراد کے خلاف مقدمات درج،62 افراد گرفتار،27 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 15 جون 2015 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 785مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر54 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 68,800 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

35افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر62 افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :