ایگزیکٹ ملازمین5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پیر 15 جون 2015 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ایگزیکٹ ملازمین کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ایگزیکٹ ملازمین کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عبد الغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیادوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ملازمین کا مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے پراسیکیوٹر خالد نعیم نے عدالت کو بتایا کہ ریمانڈ کے دوران ملزمان سے مزید برآمدگیاں ہوئی ہیں۔ عدالت سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریمانڈ دیا جائے۔دوران سماعت ایگزیکٹ وکیل رضوان عباسی نے کہ اکہ ڈیکلن والش نے سینکڑوں آرٹیکل پاکستان کے خلاف لکھے، جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بد کیا گیا۔ ڈیکلن والش پر بلوچستان میں بی ایل اے کے لوگوں سے ملاقات اور مدد کا الزام تھا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایگزیکٹ کا مالک اربوں ڈالر باہر سے کما کر پاکستان لا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :