بلاول بھٹو زر داری اسلام آباد پہنچ گئے ٗ راجہ پرویز اشرف ٗاعتزاز احسن اور خورشید نے پارٹی چیئر مین کا استقبال کیا

بلاول بھٹو زرداری سترہ جون کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت کریں گے

پیر 15 جون 2015 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے۔بینظیرایئرپورٹ پرسابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف، اعتزاز احسن اورخورشید شاہ نے پارٹی چیئرمین کااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سترہ جون کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی صدارت کریں گے،پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اسلام آباد پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی کی رکنیت دلانے پر بھی غور ہوگا۔ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد فریال تالپور اپنی نشست بلاول بھٹو کے لئے خالی کریں گی۔ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور ملحقہ ڈویژنز،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے قائدین اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے۔