آرمی چیف کاتین روزہ دورے پر روس پہنچے کا شاندار استقبال ٗگارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پیر 15 جون 2015 20:26

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ٗ اس موقع پرآرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگارپرسلامی پیش کی اس موقع پر روسی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔سربراہ پاک فوج اپنے تین روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :