ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مثالی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ناصر جمال ہوتیانہ

ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ ،سرسبز و شاداب بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے ، ڈی سی او وہاڑی

پیر 15 جون 2015 20:21

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کو مثالی بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ اور اسے سرسبز و شاداب بنانے کے لیے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تعمیراتی منصوبے اور تزئین و آرائش میں حائل درختوں کی نیلامی کی ا جازت کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او بلڈنگز ساجد ، ڈی او فاریسٹ طارق محمود ،ڈی ایم او ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ ہسپتال کو صاف ستھرا اورخوبصورت بناناپنجاب حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی لینڈ سکیپنگ کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان سے ڈائریکٹر پارکس اینڈہارٹیکلچر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے لیے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ؍چیئرمین پی ایچ اے ملتان زاہد سلیم گوندل کا تعاون قابل ستائش ہے اجلاس میں54درختوں کی کٹائی اور نیلامی کی منظوری دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے ایم ایس ڈاکٹر شاہد سلیم کو ہدایت کی کہ وہ درختوں کی نیلامی کے لیے تمام قواعد وضوابط کو مد نظر رکھیں ۔