برما میں مسلمانوں کے سا تھ ہونے والے مظالم پر اقوامِ عا لم کی بے حسی انتہا ئی قا بلِ افسوس ہے ‘محمداشرف جلالی

بر می مسلما نو ں سے ان کے بنیا دی ،انسا نی،مذہبی حقوق چھین لیے گئے ہیں، ان کو بھیڑ بکریوں کی طرح زبح کیا جا رہا ہے

پیر 15 جون 2015 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے سا تھ ہونے والے مظالم پر اقوامِ عا لم کی بے حسی انتہا ئی قا بلِ افسوس ہے ،بر می مسلما نو ں سے ان کے بنیا دی ،انسا نی،مذہبی حقوق چھین لیے گئے ہیں، ان کو بھیڑ بکریوں کی طرح زبح کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری کو ان پر رتی بھر بھی رحم نہیں آرہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل ،او آئی سی اور انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ برما میں مسلما نوں پر ہونے والا ظلم فوری بند کر وایا جائے۔ بر ما میں بڑے پیمانے پر عورتوں اور بچوں کو گا جر مولی کی طرح کا ٹا جا رہا ہے ۔ جس پر عالمی طا قتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کا خا مو ش رہنا سو الیہ نشان ہے ؟حکومتِ پاکستان برما کے سفیرکو بلواکر سخت احتجاج کرے۔اگر پھر بھی ظلم نہ روکے تو برمی سفیر کو ملک بدر کر کے سفا رتی تعلقا ت منقطع کر دیے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :