خیبرپختونخوا بجٹ 2015-16میں ہاؤسنگ کے شعبے کیلئے 85کروڑ60لاکھ روپے مختص

پیر 15 جون 2015 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) خیبرپختونخوا بجٹ مالی سال2015-16میں مکانات کے شعبے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دس منصوبوں کیلئے85کروڑساٹھ لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ چند نئے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں جن میں سول کوارٹرزمیں فلیٹس کی تعمیر،صوبے میں لینڈڈویلپمنٹ کمپنی کیلئے جائزہ رپورٹ کے علاوہ حیات آباد میں صوبائی ہاؤسنگ اتھارٹی کیلئے دفتر کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں اس کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹرکی مددسے پشاورماڈل سٹی(ایک لاکھ17ہزارکنال)،موٹروے سٹی نوشہرہ( 80ہزارکنال)،ہنگوٹاؤن شپ(10ہزارکنال) اورکاغلشت ٹاؤ ن شپ چترال(20ہزارکنال)منصوبے شروع کئے جائینگے جس کیلئے جائزہ رپورٹ پہلے سے شروع کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :