وزیر داخلہ چوہدری نثار بتائیں کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے حوالے سے ان کی پریس کانفرنس کس کے دباوَ پر کی گئی: سینیٹر سید غنی

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 19:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بتائیں کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے حوالے سے ان کی پریس کانفرنس کس کے دباوَ پر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کے اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید غنی کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت کی جانب سے امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے دفاتر سیل کیے گئے تاہم اب اسے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے حوالے سے ان کی پریس کانفرنس آیا کس کے دباوَ پر کی گئی یا پہلے ناقص معلومات ہونے کے باعث امریکی این جی او کیخلاف کاروائی کی گئی تھی۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی این جی او سیو دی چلڈرن کے صرف اسلام آاد کے دفاتر سیل کیے گئے ہیں، باقی تمام صوبوں میں سیو دی چلڈرن کے دفاتر اب بھی کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :