قومی اسمبلی میں شہدائے آپریشن ضرب عضب کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، سپیکر ایاز صادق کی کامیابیوں پر پاک افواج کو مبارکباد

پیر 15 جون 2015 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں شہدائے آپریشن ضرب عضب کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی، سپیکر ایاز صادق کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک افواج کو مبارکباد۔

(جاری ہے)

پیر کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت 4بجکر10 منٹ پر تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا تو ارکان کی حاضری کی درخواستوں کی منظوری کے بعد سپیکر نے ایوان کی توجہ آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے کی طرف مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایک سال میں پاک افواج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، ایک سال میں دشمن سے 70فیصد علاقہ کلیئر کرالیا گیا ہے، پاک افواج کے جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، سپیکر کی ہدایت پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کرائی