خیبرپختونخوابجٹ ، پرائمری وثانوی تعلیم کے شعبے میں شامل منصوبوں کیلئے 10ارب 20کروڑروپے مختص
مردان میں وومن یونیورسٹی،حویلیاں میں ہزارہ یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کادرجہ دینے کااعلان صوبے میں 150نئے پرائمری سکول 100سکینڈری سکولزقائم کئے جائینگے،500سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریاں قائم کی جائیں سکول کے بچوں کوصحت کے تحفظ کیلئے سکول فیڈنگ پروگرام کے اجراء کااعلان
پیر 15 جون 2015 19:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) خیبرپختونخوامالی سال2015-16بجٹ میں پرائمری وثانوی تعلیم کے شعبے میں شامل منصوبوں کیلئے دس ارب بیس کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں جوکل71منصوبوں پر خرچ ہونگے ان میں49جاری منصوبوں کیلئے سات ارب95کروڑروپے جبکہ22نئے منصوبوں کیلئے دوارب 24کروڑ99لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں25فیصد زیادہ ہے مزید براں ضلعی بجٹ میں بھی کم ازکم بیس فیصد تعیلم کے شعبے کیلئے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں شامل منصوبوں کیلئے مالی سال2015-16میں پانچ ارب51 کروڑ80لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جوکل67منصوبوں پرخرچ ہونگے ان میں39جاری منصوبوں کیلئے تین ارب85کروڑ30لاکھ روپے جبکہ28نئے منصوبوں کیلئے ایک ارب66کروڑپچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں شعبہ تعلیم کے اہم اہداف درج ذیل ہیں ،صوبے میں150نئے پرائمری سکولزبرائے طلباء وطالبات قائم کئے جائینگے صوبے میں سونئے سکینڈری سکولزبرائے طلباء وطالباتکاقیام عمل میں لایاجائیگا پچاس گرلز مڈل سکولوں کو ہائی اورپچاس گرلز ہائی سکولوں کو ہائرسکینڈری سکولوں کادرجہ دیاجائیگا پانچ سوگورنمنٹ ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی بنیادی تعلیم کیلئے پانچ سو کمیونٹی سکولوں کو قائم کیاجائیگا سکول کے بچوں کوصحت کے تحفظ کیلئے دس کروڑروپے لاگت سے سکول فیڈنگ پروگرام کااجراء کیاجائیگا۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.