سعودی نائب ولی عہدسے امریکی انٹیلی جنس چیف سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال

پیر 15 جون 2015 19:20

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیمز کلیپر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دونوں اتحادی نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں سعودی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خالد الحمدین نے بھی شرکت کی ۔ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔اس سے پہلے ماہ اپریل کے دوران امریکا نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کارروائیوں کے آغاز پر باغیوں کے ٹھکانوں سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے کے لئے سعودی عرب سے معلومات کے تبادلے میں اضافہ کردیا تھا۔