مالی سال 2015-16 کیلئے صوبائی بجٹ متوازن عوام دوست اور ٹیکس فری ہے ، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور غربت کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقے کی فلاح وبہود کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں
سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی کا بیان
پیر 15 جون 2015 19:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر صحت شہرام خان تراکئی نے مالی سال 2015-16 کے لئے صوبائی بجٹ کو ایک متوازن عوام دوست اور ٹیکس فری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور اس میں غربت کے خاتمے اور غریب ومتوسط طبقے کی فلاح وبہود کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ان کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
یہاں سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے 29ارب 95کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبے کے 98 شعبوں کے لئے 8ارب 28 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان شعبوں میں ڈویژنل سطح پر ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور سوات میں فوڈ اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹیوں کا قیام،پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل، نوشہر ہ میڈیکل کالج اور زوالفقار علی بھٹوں میڈیکل کالج پشاور کی عمارتوں کی تعمیر، تیمر گرہ میں میدیکل کالج کا قیام،حیات آباد میڈیکل کمپلکس پشاور میں آر تھو پیڈک اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے یونٹ کا قیام اور صوبہ بھر کے تمام میڈیکل ٹیئچنگ انسٹیٹیوٹس کی بہتری قابل ذکر ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.