کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 48گھنٹوں میں 2لاکھ 50ہزار312ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکار ڈ

پیر 15 جون 2015 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 50ہزار312ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈکی گئی جن میں سے2لاکھ 1ہزار729ٹن درآمدی کارگو اور48ہزار583ٹن برآمدی کارگوشامل تھا۔

(جاری ہے)

پیرکوکراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 10ہزار336ٹن بلک کارگو1لاکھ 13ہزار520ٹن خشک کارگواور 88ہزار 209ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 650ٹن بلک کارگو،31ہزار703ٹن خشک کارگواور16ہزار880ٹن مائع کارگوشامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈل کئے گئے درآمدات میں 63ہزار18ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،10ہزار166ٹن بلک کارگو اور20ہزار530ٹن کوئلہ جبکہ برآمدات میں 31ہزر44ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور659ٹن چاول شامل تھا اس دوران بندرگاہ پر10جہازلنگرانداز ہوئے اور10جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 7جہازوں کی آمد اور2جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔`

متعلقہ عنوان :