پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں تین ٹیسٹ کھیل کر کمارا سنگاکارا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دینگے، بھارت کیخلاف پہلا ٹیسٹ ممکنہ طور پر کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا ، حتمی فیصلہ آج سلیکٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ہوگا

پیر 15 جون 2015 19:06

پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں تین ٹیسٹ کھیل کر کمارا سنگاکارا انٹرنیشنل ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں تین ٹیسٹ کھیل کر کمارا سنگاکارا انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دینگے بھارت کیخلاف پہلا ٹیسٹ ممکنہ طور پر ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کی ٹائمنگ کا فیصلہ آج منگل کو سلیکٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ہوگا تاہم سنگاکارا بورڈ کو بتا چکے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف دو اور بھارت کیخلاف ایک ٹیسٹ کھیل کرریٹائرمنٹ لے لیں گے اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اپنے آبائی شہر کینڈی میں کبھی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دینگے تاہم میں پالی کیلے میں شائقین نے انہیں غیر سرکاری طورپر الوداع کیا پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ گال اور کولمبو اور بھارت کیخلاف ٹیسٹ گال میں ہوگا حالانکہ بھارت کیخلاف سیریز کے پروگرام کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے سنگاکارا ورلڈ کپ کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا چاہتے تھے لیکن سابق سلیکٹرز اور کپتان اینجلو میتھیوز کی خواہش تھی کہ وہ دو سیریز کھیلیں گے دوسرے کاؤنٹی کی جانب سے اپنے معاہدے کی تکمیل چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :