پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات کرانے پر جاوید میاں داد شدید برہم

پیر 15 جون 2015 19:04

پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات کرانے پر جاوید میاں داد شدید برہم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں کرانے پر بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے زمبابوے کو مدعو کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا دعویٰ کیا ہے سیریز میں شائقین کا جس جوش و خروش دیدنی تھا لیکن جب زمبابوے کی سیریز کی بازگشت جاری تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ بیرون ملک کرانے کا اعلان کروا کر اپنے موقف کی نفی کی ہے چند دن پہلے ہم یہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں اور اب ہم غیر ملکی سرزمین سپر لیگ کراکے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں پاکستان محفوظ ملک نہیں اس قسم کے فیصلوں سے کوئی غیر ملکی ٹیم آئندہ پاکستان نہیں آئے گی میں بھی پاکستان سپر لیگ کا ایم ڈی رہ چکا ہوں اس وقت بھی ہم چاہتے تو یہ پاکستان سے باہر ہوسکتی تھی ہم نے پاکستان سپر لیگ کا سارا کام کیا ہوا تھا اور چاہتے تھے کہ یہ ملک میں ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام تباہ کردیا ہے ہر سال نئے فارمیٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہے ڈیپارٹمنٹس کے مضبوط نہ ہونے سے پاکستان کی کرکٹ ترقی نہیں کرسکتی

متعلقہ عنوان :