قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرار داد پیش کردی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 18:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی شدید مخالفت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آرمی ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔آرڈیننس وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوان میں آرمی ترمیمی آرڈیننس پیش کیے جانے پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے آرڈیننس کی شدید مخالفت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ایم کیو ایم گرفت سے بچنے کیلئے آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :