ملتان،کرپشن شکایات پر او ایس ڈی بنا ئے گئے ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی کے قیمتی اراضی پر قبضے کرانے کا بھی انکشاف، پنجاب حکومت کی تحقیقات کی ہدایت

امجد جاوید سلیمی بااثر سیاستدانون کے ڈیرو ں کے طواف میں مصروف

پیر 15 جون 2015 18:59

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کی شکایت پر او ایس ڈی بنائے جانے والے ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی کے ملتان ڈویژن اور اضلاع لودھراں، خانیوال اور وہاڑی میں قیمتی اراضی پر قبضے کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے بھی پنجاب حکومت نے تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی شامل ہیں جبکہ سرکاری اراضی بھی غیر محفوظ رہی ۔

گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم خاتون فرح ناز کی 21 ایکڑ اراضی واقع خانیوال چک نمبر 66\10R پر قبضہ کروایا۔ خاتون نے اوورسیز پاکستانی سیل لاہور میں شکایت نمبر 109 درج کروائی ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ فرح ناز نے اپنی 21 ایکڑ زرعی اراضی علاقے کے رہائشی رانا سرفراز کو فروخت کی اور قبضہ دے کر واپس بیرون ملک روانہ ہو گئی جس کے بعد خاتون کے قریبی عزیزوں نے ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی سے معملات طے کر کے زمین پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا ۔

(جاری ہے)

20 مئی کو آر پی او نے اپنے ریڈر انسپکٹر نعیم کو ملتان سے نفری سمیت بھجوا کر قبضہ کروانے کی کوشش کی مگر اہل علاقہ کی مداخلت کے باعث ناکامی ہوئی جس کے بعد 22 مئی کو تھانہ صدر خانیوال میں زمین کے خریدار رانا سرفراز کے عمر رسیدہ والد راوٴ عبدالغفار، چچا عبدالجبار اور عبدالستار سمیت خاتون فرح ناز اور نامعلوم ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا اور ایس ایچ او رانا فاروق کو 23 مئی کو اپنے آفس طلب کر کے 24 گھنٹوں میں قبضہ کروانے اور مدا خلت کرنے پر مقدمہ کے ملزموں کو گرفتار کرنے بارے سخت حکم دیا، اسی اثنا میں متاثرہ خریدا بھی اپنی درخواست لے کر آر پی او آفس پہنچ گیا ، تاہم ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے اسے دھمکاتے ہوئے اراضی کا قبضہ چھوڑنے کا حکم دیا اور اپنے دفتر سے نکال دیا ۔

27 مئی کو پولیس کے پچیس سے زائد ڈالے درجنوں اہلکاروں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور زمین پر قبضہ کروا دیا گیا ۔ قایل ذکر بات یہ ہے کہ موقع پر موجود فرح ناز کی بہن 70 سالہ ریحانہ بی بی اور بھائی کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا اور مقدمہ نمبر 164/15جو کہ زیر دفعہ 452/354 درج تھا ، میں ڈکیتًی کی دفعہ 395 بھی لگا دی۔ خانیوال پولیس کی ضورتحال دیکھ کر خریدار رانا سرفراز لاہور فرار ہو گیا جس کے نام بعد ازاں مقدمہ کے نامعلوم افراد میں شامل کردیا گیا۔

متاثرہ رانا سرفراز نے سپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال کو صورتحال سے آگاہ کیا اور اوورسیز پاکستانی سیل کے انچارج شاہین بٹ سے بھی فرح ناز کی جانب سے بھجوائی گئی شکایت بارے دریافت کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔سپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال اور انچارج اوورسیز پاکستانی سیل شاہین بٹ نے پنجاب حکومت کے اہم شخصیات کو اس بارے آگاہ کیا جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں علاوہ زیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خانیوال کے اسی چک نمبر 66\10R میں ٹیوب ویل سکیم کی سرکاری اراضی چھ مربع پر بھی ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی نے اپنے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی شکیل نامی شخص کے ذریعے قبضہ کروایا۔

ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل مسلح قبضہ گروپ کے افراد بارے اہل علاقہ نے پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس ان مسلح افراد کو پکڑ کر تھانے لے گئی مگر کچھ دیر بعد سرکاری گاڑیوں پر خود ہی ان مسلح افراد کو موقع پر چھرڑ گئی ۔تا حال مرکوزہ اراضی پر قبضہ گروپ موجود ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نئے تعینات ہونے وایے ڈی پی او خانیوال جہازیب نزیر اپنے سینئر افسر کی جانب سے قیمتی اراضی پر قبضوں سے بری طرح پریشانی کا شکار ہیں جو اکثر اپنے قریبی حلقوں میں اس حوالے سے قصے سناتے ہیں اور اپنی بے بسی بارے بیان کرتے رہتے ہیں۔

دریں ا ثناء یہ بھی معلوم ہوا ہے کے تبادلے کے احکامات کے باوجود امجد جاوید سلیمی آر پی او کا عہدہ چھوڑنے بجائے بااثر سیاستدانون کے ڈیروں کا طواف میں مصروف ہیں اور خواہشمند ہیں کہ انہیں او ایس ڈں ی بنائے جانے کے بجائے کسی نئی جگہ تعیناتی مل جائے تاہم سوموار کے روز انہیں عہدے کا چارج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے۔`

متعلقہ عنوان :