الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس مبینہ دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کے متعلق فیصلے کومقدمے کے حتمی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا

پیر 15 جون 2015 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس مبینہ دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کے متعلق فیصلے کومقدمے کے حتمی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق ٹریبونل نے نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ جمع کروانے کے متعلق احکامات جاری نہیں کیے تاہم ٹریبونل فوری طور پر رپورٹ کے حوالے سے احکامات جاری کرنا نہیں چاہتا کیونکہ اس سے کیس پر اثر پڑ سکتا ہے ٹریبونل رپورٹ کو فوری طور پر قانونی قرار دے رہا ہے نہ ہی غیر قانونی اس لیے رپورٹ کے متعلق حتمی فیصلے میں ہی حکم جاری ۔

سردار ایاز صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرانزک رپورٹ پر دونوں فریقین کے اعتراضات کے بعد چیرمین نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ تیار کی جو قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سترہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا سماعت کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :