بہاول پور،تحریک منہاج القرآن، تحریک نظام مصطفیٰ اور جے یو آئی کے زیر اہتمام بر می مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 15 جون 2015 18:54

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) تحریک منہاج القرآن، تحریک نظام مصطفیٰ اورجمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام بر ما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پریس کلب بہاولپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے مفتی محمد کاشف صوبائی ناظم تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان نے کہا کہ برما ء کے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران چپ کاروزہ توڑ کر متحد ہو کر برماء کے مسلمانوں کا سہارا بنیں اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ظلم و بربریت کو روکیں۔

تحریک منہاج القرآن کے رہنما مفتی مطلوب احمد سعیدی نے کہا کہ برما ء کے مسلمانوں کے قتل پر اقوام متحدہ اور او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں ہمارا پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ برماء کے مسلمان مہاجرین کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں اور برماء سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اس سلسلہ میں پاکستان اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

صدر منہاج القرآن بہاولپور مرزا رضوان بیگ نے کہا کہ پاک فوج اور عوام بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام برماء کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اُٹھ کھڑا ہو۔جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا محمد افضل صابری نے کہا کہ عالم اسلام اتحاد کی فضاء پیدا کرے تاکہ مسلمانوں پرہونے والے مظالم کا سد باب ہو سکے۔

مولانا غلام یسٰین چشتی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اقوام متحدہ نے کبھی مسلمانوں کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا مولانا قاری ذوالفقار نقشبندی صدر جمعیت علماء پاکستان بہاولپور نے کہا کہ مسلمان متحد ہو کر یہود و نصاریٰ کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے۔دی پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران پیر زاداہ مدثر سعید اور سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ پورا عالم اسلام برماء کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر عامر چوہدری، علی احمد چوہدری، ملک عاشق چنٹر، حافظ وسیم خان، حاجی محمدبوٹاالطاف ،نسیم احمدخان،سید آصف شاہ، حاجی شاہد، سہیل کامران ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔ `

متعلقہ عنوان :