نیب نے سال 2000سے لیکر آج تک 262 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے؛چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

پیر 15 جون 2015 18:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے سال 2000سے لیکر آج تک 262 ارب روپے کی وصولیاں قومی خزانے میں جمع کروائی ہیں ہم کرپشن کیخلاف اپنے نعرے کو پھیلانا چاہتے ہیں اس پیغام سے کرپشن تو ختم نہیں ہوسکے گی تاہم اس سے عوام میں آگاہی ضرور ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور قومی احستاب بیورو کے زیر اہتمام مشترکہ سیمینار رائٹ ٹو انفارمیشن اینڈ وہیل بلور پروٹیکشن کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسلحہ سکینڈل میں دو ارب روپے میں سے ایک ارب روپے وصول کئے گئے جبکہ وائٹل پاور کیس میں دس ارب روپے سے سات ارب روپے وصول کئے گئے چیئرمین نیب نے کہا کہ وزارت قومی صحت جن میں دو وزیراعظم اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو عدالت میں جانا پڑا کی روک تھام کی کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کیں جن میں سے ہم نے پانچ کو حتمی قرار دے کر وزارت صحت کو بھجوادی ہیں صحت کے شعبے میں کافی مسائل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کو گزشتہ سال اکیس ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں ان شکایات میں سے3.50ہزار شکایات کی تصدیق کروائیں جبکہ 3.50 ہزار میں سے پندرہ سو کیسز درج ہوئے جبکہ 150 کیسز پر ریفرنس بھجوائے گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں 2004ء سے کچھ کیسز ابھی تک التواء کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کولیکشن کے حوالے سے ایف بی آر کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی قمر زمان چوہدری نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے لیے مضبوط لیڈر شپ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارے پیغام ” کرپشن سے انکار کو زیادہ سے زیادہ پھیلائے ۔

سیمینار سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مشیر سید عادل گیلانی ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید رشید ، پروگرام منیجر س پی ڈی آئی زاہد عبداللہ اور چیئرمین پی ایم آئی سی سیف الدین قریشی نے بھی خطاب کیا سیمینار کے اختتام پر سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا جس میں تقریب کے شرکاء نے حصہ لیا

متعلقہ عنوان :