ماضی میں پاکستان نے ایسی جنگ میں شمولیت اختیار کی جو ہماری نہیں تھی: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی پیر 15 جون 2015 18:40

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان نے ایسی جنگ میں شمولیت اختیار کی جو ہماری نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان نے ایسی جنگ میں شمولیت اختیار کی جو ہماری نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ماضی میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں تاہم آپریشن ضرب عضب کے ذریعےماضی میں کی گئی غلطیوں کے باعث پیدا ہونے والے گند کو اب صاف کیا جارہا ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اثرات پورے خطے پر ہوں گے۔ چاہے بھارت ہو یا افغانستان، پاکستان کو اپنا مفاد مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے۔