کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کے نمائندوں کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑو سے ملاقات
پیر 15 جون 2015 18:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے زاہد شبیر کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی عائشہ ابڑو سے ملاقات کی اس وفد میں بلدیہ وسطی میں کام ترقیاتی کام کرنے والے کنٹریکٹرز محمد عابد، ، قمر رضا ، حیدرعلی ، شامل تھے ۔
(جاری ہے)
اس ملاقات میں وفد نے بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کی ذمہ داریا ں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر کنٹریکٹرز نے درخواست کی کہ ان کے بلوں کی ادائیگیوں کے توازن کو قائم رکھنے پر توجہ دی جائے تو کام کا معیار رہے گا اور بلدیہ وسطی میں کیش فلو کو مد نظر رکھ کر کاموں کے ٹینڈرز طلب کئے جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محترمہ عائشہ ابڑو نے اس موقع پر وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاموں کے معیار میں کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ بلدیہ وسطی عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی ستھرائی کے نظام کو بتدریج بہتری کی جانب لے جارہی ہے جبکہ شہریوں کے آمدو رفت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھ کی مرمت کے کام کوبھی ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے۔ لہذا کنٹریکٹرز کاموں کے معیار کا خیال رکھیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.