باجوڑایجنسی ، پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز نے جیت لیا

پیر 15 جون 2015 18:22

باجوڑایجنسی ، پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز نے جیت ..

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) باجوڑایجنسی میں کئی ہفتوں سے جاری پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد آیاز خان تھے ۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑسپورٹس کمپلکس انڈور گیمز ہال میں کئی ہفتوں سے جار ی پہلا ملک سعد شہید والی بال ٹورنامنٹ باجوڑ لیویز کی ٹیم نے جیت لیا۔

فائنل میچ میں گردئی الیون کو 3-0سیٹ سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ میں 20ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر فاٹا محمد آیاز خان تھے ۔ اس موقع پر ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ، والی بال ایسوسی ایشن کے صدر حبیب اﷲ ، صوبیدار میجر باجوڑ لیویز رحمت گل اور کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد آیاز خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں اور حال ہی میں گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا امن گیمز اس سلسلے کی کھڑی ہیں ۔محمد ایاز خان نے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلکس کی تعمیر ومرمت کا کام بہت جلد شروع کیاجارہاہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس کیلئے رقم مختص کیاگیاہیں ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد باجوڑایجنسی کے مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر نے باجوڑایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ملک سعد ٹرسٹ کے خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :