خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے فروغ میں ہمیشہ سے کلیدی ومثبت کرداراداکیاہے،حاجی سہیل روف
پیر 15 جون 2015 18:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پشاورڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرحاجی سہیل روف نے کہاہے کہ صوبے خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے فروغ میں ہمیشہ سے کلیدی ومثبت کرداراداکیاہے جس کا اعتراف سابقہ وموجودہ تمام حکومتوں نے واضع طورپرکیامگرافسوس کے بلند وبالا دعوے کرنے والی حکومتوں نے پشاورمیں ویلوڈرم کے وعدے کوآج تک پورانہیں کیاہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں اوربچیوں کواپنی صلاحیتین بین الاقوامی سطح پرمنوانے میں بے انتہامشکلات کاسامناہے اگرآج ویلوڈرم بنادیاجاتاہے تومیں پورے وثوق سے اعلان کرتاہوں کہ ایک ڈیڑھ سال بعد پاکستان کے تمام اعزازت خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں کے پاس ہونگے جبکہ انشاء اﷲ ایشیاء کی سطح پرہمیں ہرانا اتناآسان نہیں ہوگا۔
حاجی سہیل روف نے کہاکہ اس وقت بھی ملکی سطح کیکئی ایک اعزازت ہمارے کھلاڑیوں ،اویس احمد،مرادعلی کے نام ہیں جبکہ دیگر بچے بھی بہت تیزی کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہورہے ہیں تاہم بدقسمتی سے ان بچوں کے لیے صوبے میں کوئی خاطرخواہ سہولیات میسرنہیں ہمارے ساتھ گذشتہ پندرہ سالوں سے ویلوڈرم بنانے کے وعدے کئے جارہے ہیں مگرکسی بھی حکومت نے عملی طورپراس حوالے سے کام نہیں کیاہے جس کانقصان ہمارے بچوں کوہورہاہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے پشاورکی تاجربرادری سے بھی سپورٹس کی ترقی وترویج میں بڑھ چڑھ کرکام کرنے کی درخواست کی اورکہاکہ شہر کے بچوں کی خدمت ہم سب پرفرض ہے جب ہمارے بچے تندرست ،خوش حال ہونگے تویقینا اس سے بڑھ کراورخوشی ومسرت کی کیابات ہوسکتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.