پشاور،تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کردیا،عارف یوسف
پیر 15 جون 2015 17:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق عارف یوسف نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکر دیا جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آزاد منتخب نمائندے بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
وہ پشاور میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں یونین کونسل31نوتھیہ قدیم سے آزاد منتخب ممبرٹاؤن تھری فیض اﷲ بخش ایڈوکیٹ نے بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کے ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کی عمر بھر پاسداری کرنے کے عزم کااظہار کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ٹاؤن ممبرفیض اﷲ بخش ایڈوکیٹ اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عارف یوسف نے امید ظاہر کی کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بہتر اندازمیں لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عوامی ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کرپشن سے پاک،شفاف طریقہ کارکو یقینی بنایاجائے گا تاکہ عوام حقیقی طور پر مثبت تبدیلی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.