سنگاکارا پاکستانی بولرکیلئے خطرے کی علامت

پاکستان کیخلاف 21 ٹیسٹ میچوں میں 80 کی شاندار اوسط سے 2809رنز اسکور کئے،جس میں3ڈبل سنچرز بھی شامل

پیر 15 جون 2015 17:46

سنگاکارا پاکستانی بولرکیلئے خطرے کی علامت

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سری لنکاسے سیریز میں میزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا پاکستانی بولرز کیلئے خطرے کی علامت ہیں۔ سابق کپتان نے پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ رنز اسکورکئے ہیں۔سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بولنگ اٹیک کومیزبان بیٹسمین کمارسنگاکارا کوکنٹرول کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ سنگاکارا ہمیشہ پاکستانی بولرز کیلئے ڈینجرمین ثابت ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے2002 کے لاہور میں پاکستان کیخلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں230 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی۔ سابق سری لنکن کپتان نے 130 ٹیسٹ میں 58کی اوسط سے12203رنز38 سنچریزاور51 ففٹیز کی مدد سے بنائے۔ لیکن پاکستان کے مقابل 21 ٹیسٹ میں انہوں نے80 کی شاندار اوسط سے 2809رنز اسکور کئے ہیں۔جس میں 3 ڈبل سنچریز سمیت10 سینکڑے شامل ہیں۔ انہیں پاکستان کیخلاف تین ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 191 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہوں گے۔ صرف بھارت کے سنیل گاوسکر نے پاکستان کیخلاف دوہزارنواسی رنزبنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :