Live Updates

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کرلیا کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکتی ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست دائر کی ، 12 حلقوں کے فارم 15 کے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 جون 2015 17:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کرلیا کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکتے ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست دائر کی ، 12 حلقوں کے فارم 15 کے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا ، تحریک انصاف کو ہر اس الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کو شکست ہوتی ہے ۔

پیر کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں تسلیم کیا ہے کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کرسکی ، پی ٹی آئی نے ہار ماننے کی درخواست کی ، حفیظ پیرزادہ کمیشن میں مناسب جواب نہیں دے سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 95 فیصد حلقوں کا ریکارڈ موجود ہے ۔

تحریک انصاف کے لئے صرف 12 حلقے ایسے ہیں جہاں ریکارڈ نہ ہونا سوالیہ نشان رہ گیا ہے ، معاملہ 12 حلقوں کا ہے تو منظم دھاندلی کیسے ہوئی ، 12 حلقوں کے فارم 15 سے متعلق ریکارڈ طلب ہونا منظم دھاندلی ثابت نہیں کرتا ۔ تحریک انصاف جوڈیشل انکوائری کمیشن میں جھوٹ پر جھوٹ گڑھ رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے سارے الزامات غلط ثابت ہورہے ہیں ، عمران خان الزامات غلط ثابت ہونے پر نئی نئی کہانیاں لا رہے ہیں ، تحریک انصاف کو ہر اس الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے جہاں ان کو شکست ہوتی ہے ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ این اے 21 کے 99 ، این اے 24 کے 92 ، این اے 152 کے 98 ، این اے 171 کے 93 ، این اے 222 کے 99 ، این اے 43 کے 92 ، این اے 53 کے 93 فیصد جبکہ این اے 119کے 82 فیصد فارم 15 موصول ہو چکے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات