بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
پیر 15 جون 2015 17:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے احتجاج ختم کرانے کے لئے نابینا اور معذور افراد سے بجٹ میں ان کو مراعات دینے کے لیے رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔
نابینا اور معذور افراد کو ملازمت دینا ان کا بنیادی حق ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو نابینا اور معذور افراد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.