لاہور ہائیکورٹ بار نے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے بیانات کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی
ہم ایٹمی طاقت ہیں ،اپنادفاع کرنا جانتے ہیں ،کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہونی چاہیے ‘ شرکاء بھارتی وزیر اعظم کو ایسے بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،بھارتی حکام کو بتانا چاہتے ہیں اگر کوئی حملہ ہوا تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑیگی
پیر 15 جون 2015 17:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے بیانات کے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ جنرل ہاؤس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور ہم اپنادفاع کرنا جانتے ہیں ، ہم بھارتی حکام کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر کوئی حملہ ہوا تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑے گی،بھارتی وزیر اعظم کو ایسے بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،پاکستان وزارت خارجہ کو بھی ایکشن لینا چاہیے کہ کسی کو ہمت نہ ہونی چاہیے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، سانحہ ڈسکہ تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے ،سانحہ ڈسکہ کے متاثرین کی مالی معاونت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مسلم کمرشل بینک، لاہور ہائیکورٹ برانچ میں اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے ،تمام وکلاء اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.