اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان ، کشمیر،پنجاب، خیبرپختو نخوا، سکھر،لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیزبارش کا امکان

پیر 15 جون 2015 17:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان ، کشمیر،پنجاب، خیبرپختو نخوا، سکھر،لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پرتیزبارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، اسلام آباد ،بالائی خیبرپختو نخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہاآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بہاولپو ر،ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال،ژوب، قلات، بنوں، ڈی آئی خان، فاٹا،اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سکھر،لاڑکانہ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر اورپنجاب میں کہیں کہیں ٗ بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواویں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش بہاولپورمیں اٹھائیس ملی میٹرر یکارڈ کی گئی،گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین،شہید بینظیرآباد،سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :