ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا، ای ڈی او ہیلتھ آفس سے شہباز چوک تک آگاہی واک

پیر 15 جون 2015 17:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)صوبہ بھر کی طرح ضلع ٹو بہ ٹیک سنگھ میں ڈ ینگی ڈے بھر پو ر طر یقہ سے منا یا گیا۔اس سلسلہ میں ایک آگہی واک ای ڈی او ہیلتھ آفس سے شہبا ز چو ک تک کی گئی جس میں تما م ضلعی اور صو با ئی محکموں کے افسران و اہلکا ران نے شر کت کی ۔شر کا ء نے انسد اد ڈینگی سے آگا ہی سے متعلق بینر زا ٹھا رکھے تھے ۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جانب سے آگا ہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ علا وہ ازیں سیکرٹری ریجنل ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ز یر ا ہتما م ضلع کونسل ھال میں ا نسداد ڈ ینگی سے متعلق ایک سیمینارمنعقد کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر فنا نس اینڈ پلاننگ ر ائے واجد علی تھے ۔سیمینار میں ڈی او بلڈنگ شیخ سعید احمد،سیکرٹری آرڈی ٹی اے عروج فاطمہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر خالدمرزا،ڈی ایس پی ٹریفک بابرانواراور ٹرانسپورٹران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی رائے واجد علی نے سیمینار سے ا ظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ ڈ ینگی ایک خطر نا ک مر ض ہے۔جس کے خا تمہ اور بچا ؤ کا واحد علا ج ا حتیا طی تدا بیر میں مضمر ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے جا ری کر دہ ڈینگی تدارک کے طر یقو ں پر عمل پیرا ہوکرہم اس مو ذی وا ئر س کا خا تمہ کر کے ایک صحت مند معا شر ہ تشکیل دے سکتے ہیں ۔انہو ں نے شر کا ء پر زور د یا کہ گھر وں اور محلہ سطح پر صفا ئی کا خا ص خیا ل ر کھیں اور کسی جگہ پا نی نہ کھڑا ہو نے د یں۔

سیمینا ر سے سیکرٹری آر ٹی اے عر وج فا طمہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈ ینگی سے مقا بلہ اپنے گھر وں د فا تراور ار د گرد ماحو ل کو صاف ستھرا رکھتے ہو ئے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کا بھر پور تعاون وقت کا ناگزیر تقاضہ ہے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرحضرات سے کہا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے اضافی اور ناکارہ ٹائر ایسی جگہ سٹور کریں جہاں ان میں پانی کھڑا ہونے کا اہتمال نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فسیر ڈا کٹر محمد خا لد مرزانے ڈینگی بخار کی علا مات علاج اور حفاظتی تدابیربارے شر کاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تیز بخار،آنکھوں کے پیچھے اور جسم میں شدید درد،ناک،منہ سے خون آنااور جسم پر سرخ نشانات کا ظاہر ہوناڈینگی علامات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علامات کے ظاہر ہونے پر مریض کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جا کر تشخیص کروائی جائے اور مریض کو مچھر دانی میں رکھا جائے کیونکہ مچھر کے کاٹنے سے یہ مرض صحت مند افراد میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مو قع پر ای ڈی او ورکس شیخ سعید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کے لیئے عوام اپنا کردار ادا کرے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔