تمام سرکاری محکموں میں تمام ایڈہاک، کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی وفاقی حکومت کو تحریک کی جائے،صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی حکومت کو ہدایت

پیر 15 جون 2015 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں ایسے تمام ایڈہاک، کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز اور ورک چارج ملازمین کو مستقل کرنے کی وفاقی حکومت کو تحریک کی جائے جن کو سرکاری کام کرتے ہوئے پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے ۔ صدر سردار یعقوب نے کہا کہ محکمہ شاہرات میں قلی ، بہبود آبادی ، ٹیوٹا اور آئی ٹی بورڈ اور محکمہ تعلیم میں سینکڑوں ملازمین ایڈھاک یا کنٹریکٹ پر 15 پندرہ سال سے تعینات ہیں جسکی وجہ سے ان کا مستقبل غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ملازمین ذہنی بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین ہم میں سے ہیں ۔ انہیں بلا تفریق یراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملکر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرواں گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر ریاست نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ایڈھاک ، ڈیلی ویجز ، ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین احتجاج کر کے اپنے مطالبے کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ریاست میں غیر مستقل ملازمین کا بہت بڑا مسلہ ہے اسے ہر صورت حل ہونا چاہیے محکمہ شاہرات میں سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے والے قلی عرصہ پندرہ سال سے ایڈھاک یا ورک چارج بنیادوں پر تعینات ہیں ۔ اسی بنیاد پر وہ بے دلی کا شکار ہوتے ہیں اور دلجمعی سے کام نہیں کرتے سڑکیں برباد ہو رہی ہیں محکمہ تعلیم میں سینکڑوں لیکچرر ایڈھاک یا کنٹریکٹ پر تعینات ہیں چھ ماہ سے سال تک ان کے کنٹریکٹ کی تجدید نہیں ہوتی وہ بچوں کو پڑھانا چھوڑ کر کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے چکر لگاتے رہتے ہیں اور بچو ں کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کے ملازمین کی جانب بھی توجہ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :