مظفر آباد،سی ایم ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی

پیر 15 جون 2015 16:57

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)سی ایم ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریلی ۔مرکزی ایوان سامنے دھرنا دیا گیا ۔غفلت کے مرتکب ڈاکٹر وقار حیدر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ۔واقعہ کی جوڈیشل کر کے مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائے ۔مقررین کا خطاب ،احتجاجی ریلی کا انعقاد جسٹس اعجاز چوہان کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

احتجاجی ریلی و دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چےئرمین عمران زرگر،سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق،چےئرمین مرکزی انجمن تاجران شوکت نواز میر،سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہر،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت گنائی ایڈووکیٹ،ارم قریشی ،سجاد سلہریا،جاوید مغل ،ملک نصیر ایڈووکیٹ،ذوالفقار بیگ،طاہر راٹھور،ملک ظفر علی ،شفیق انقلابی ،افضال احمد ،احتشام حمید،جلال شیخ ،کاشف پپو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کے باعث دارالحکومت کا سب سے بڑا طبی مرکز مذبحہ خانہ میں بدل چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث روزانہ درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ اعجاز چوہان تین گھنٹے تک سی ایم ایچ ایمرجنسی میں تڑپتا رہا مگر بے حس ڈاکٹروں نے ہسپتال آکر طبی امداد مہیا نہیں کی ،۔غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنیوالے ڈاکٹر وقار حیدر کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔جسٹس فار اعجاز چوہان کمیٹی نے آئندہ جمعہ کو ڈاکٹروں کیخلاف اجتماعی بددعا کا بھی اعلان کیا۔احتجاجی ریلی میں دارالحکومت کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔